ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایم جے ڈی کی اسکالر شپ اسکیم؛ سیول سروس، جرنلزم اور لاء کے خواہشمند طلبا توجہ دیں

بی ایم جے ڈی کی اسکالر شپ اسکیم؛ سیول سروس، جرنلزم اور لاء کے خواہشمند طلبا توجہ دیں

Wed, 07 Jun 2017 14:22:47    S.O. News Service

دبئی 7/ جون (ایس او نیوز)انجمن اسکول و کالجس میں زیرتعلیم ہونہار و مستحق طلبا کو ہرسال بی ایم جے ڈی کی جانب سے اسکالرشپ دی جارہی تھی، مگر اس بار اسکالرشپ پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہیں۔ بی ایم جے ڈی کی طرف سے جیلانی محتشم نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے  خبر دی ہے کہ اسکالر شپ کے لئے  اب اُن طلباء کو ترجیح دی جائے گی جو آگے چل کر  جرنلزم ، لاء یا   سول سروس میں جانے کا ارادہ   رکھتے ہوں۔

پریس ریلیز کے مطابق بی ایم جے ڈی کی جانب سے دی جارہی اسکالرشپ اسکیم سے  ہزاروں طلبا مستفید ہوچکے ہیں اور ہر سال سو سے زائد طلبا  فائدہ اُٹھارہے ہیں، مگر اس بار  بی ایم جے ڈی نے اہم قدم اُٹھاتے ہوئے قوم و ملت کے لئے انتہائی ضروری جرنلسٹ، ایڈوکیٹس اور  سیول سروس  میں مسلمانوں کی نمائندگی کو مقدم رکھتے ہوئے  ایسے کورسوں کی طرف  جانے والے طلبا کو اولین ترجیح کی بنیاد پر  اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا جو طلبا  جرنلزم، لاء  یا  سیول سروس کی طرف جانے کا ارادہ رکھتے ہوں ، میٹرک مکمل ہونے کے فوری بعد  بی ایم جے ڈی کی اسکالرشپ اسکیم کے لئے اپنی درخواست روانہ کرسکتے ہیں۔ جیلانی محتشم کے مطابق میٹرک کے بعد ایسے طلبا کو پی یو سی اور ڈگری  کے لئے   نہ صرف اسکالرشپ دی جائے گی بلکہ اُنہیں آگے بڑھنے کے لئے دیگر   امداد اور اُن کی ضروری رہنمائی بھی کی جائے گی۔

جیلانی محتشم کے مطابق بی ایم جے ڈی کی اسکالرشپ میٹرک مکمل کرنے کےبعد ہی حاصل کی جاسکتی ہے، جس کے لئے بھٹکل رابطہ دفتر  پہنچ کر  مطلوبہ فارم  حاصل کرسکتے ہیں. 


Share: